ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شدید زلزلے سے ترکی میں 195 ، شام میں 100 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں تباہ

شدید زلزلے سے ترکی میں 195 ، شام میں 100 افراد جاں بحق، متعدد عمارتیں تباہ

Mon, 06 Feb 2023 11:18:55    S.O. News Service

انقرہ، 6؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ترکی میں شدید زلزلے کے باعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں جس کے نیتجے میں 195 افراد جاں بحق ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ترکیہ کا جنوب تھا اور گہرائی سترہ اعشاریہ نو کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں شدید زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کے لئے اپنی نیک خواہشات کرتے ہوئے لکھا کہ زلزلے کی شدت ہمارے ملک کے کئی حصوں میں محسوس کی گئی ہے۔

رجب طیب نے لکھا کہ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئیں ہیں اور دیگر تمام اداروں نے تیزی سے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سرکاری میڈیا نے بتایا کہ شام کی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں 100 افراد ہلاک ہوگئے ہیں کیونکہ 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد کئی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں جس کا مرکز جنوب مشرقی ترکی میں تھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ثنا نے وزارت صحت کے ایک اہلکارکا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ ”ابتدائی اعداد و شمار میں زلزلے کے نتیجے میں حلب، حما اور لطاکیہ میں 42 افراد کی ہلاکت اور 200 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔“

مزید بتایا کہ زلزلہ خطے میں آنے والے زلزلوں میں سے سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ تھا۔


Share: